پی ٹی آئی اب ٹک ٹاک کی حد تک تحریک چلا رہی ہے،طلال چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاہے پی ٹی آئی اب ٹک ٹاک کی حد تک تحریک چلا رہی ، اسمبلیوں سے استعفے، سول نافرمانی، آئی ایم ایف کو خط کے بعد بات ملاقات تک آگئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاپولیس افسر کےساتھ بدتمیزی سے سہیل آفریدی خود بے نقاب ، پی ٹی آئی والے کارکردگی کے سوال سے بچنے کےلئے ہمدردی کارڈ کھیلتے ہیں، ڈیل پیکیج لےکر حکومت کے پاس آتے ، عدالتی فیصلوں کی موجودگی میں کچھ نہیں کرسکتے۔

وزیر مملکت نے کہا بانی پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ،عمران خان خود اپنی سیاست کا شکار،پارٹی وکیلوں کو ادھار پر دےدی،پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ،علیمہ خان چاہتی ہے بھائی سے کوئی حادثہ ہو اور قیادت خود سنبھالے،کبھی ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔

طلال چودھری نے کہا مذاکرات کے آغاز سے پہلے کوئی شرط قبول نہیں ہوگی،ایران امریکہ جنگ میں ثالثی عزت کےساتھ ذمہ داری والی بات ہے، امید ہے ثالثی کی کوششوں میں کوئی بریک تھرو ہوگا، وزیراعظم،فیلڈمارشل کی پارٹنرشپ نے پاکستان کی عزت میں بے پناہ اضافہ کیا ۔