اسلام آباد:(بیورورپورٹ)4ماہ کے دوران اڑھائی لاکھ پاکستانی بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش کیلئے بیرون ملک چلے گئے۔
سعودی عرب، یو اے ای اور قطر پاکستانی افرادی قوت کی بڑی منزلیں رہیں ،متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک جانے والوں میں ڈیڑھ لاکھ مزدور، ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، 2ہزار انجینئرز، 1600 سے زائد اکاونٹنٹ ،500 سے زائد آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہیں۔
بہتر مستقبل کی تلاش،4 ماہ میں اڑھائی لاکھ پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی



















