ایکنک نے ملک بھر میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک )نے ملک بھر میں اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ترقیاتی ترجیحات کا محور قومی انفراسٹرکچر کی مضبوطی، سماجی شعبوں کی بہتری ،علاقائی توازن کو یقینی بنانا ہوگا۔

منظور کیے گئے اہم منصوبوں میں ایم ایل ون ریلوے لائن کا تفصیلی ڈیزائن، حویلیاں ڈرائی پورٹ، لواری ٹنل تک رسائی منصوبے، تھر کول ریلوے کنیکٹیویٹی، کچھی کینال، خیبرپختونخوا میں آبپاشی نظام کی بہتری، اسلام آباد جناح ہسپتال کا منصوبہ، سندھ ہیومن کیپیٹل 1000 ڈیز پروگرام، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور دیامر بھاشا ڈیم کے انتظامات شامل ہیں۔

اسحاق ڈار نے عزم کا اظہار کیا حکومت ملک میں انفراسٹرکچر کی ترقی، عوامی خدمات کی بہتری، صوبوں کے درمیان مساوی ترقی اور طویل المدتی معاشی استحکام کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔