اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے پرتشدد سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ، اہلکار پر فائرنگ کرنےوالا سرگرم کارکن مارا گیا،ملکی ترقی و خوشحالی تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی ،ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان انارکی پھیلانے کی سازش ہے،فائرنگ واقعہ نے سب کی آنکھیں کھول دیں اور ثابت ہوگیاہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد کار فرما ہیں۔
عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی امن و امان کی صورتحال کو تباہ کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے،قیادت ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے دن رات کوشاں ،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہےں اور پاکستان و عوام کو ہر محاذ پر فتح حاصل ہوگی،دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
پرتشدد سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ، اہلکار پر فائرنگ کرنےوالاکارکن مارا گیا، عطا تارڑ

















