اسلام آباد:(بیورورپورٹ)احتجاج کیس میں خصوصی عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ملزم دانیال کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈیوٹی جج عبدالغفور کی عدالت میں ملزموں کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، پراسیکیوشن نے موقف اپنا یاملزموں سے گاڑی اور اسلحہ کی برآمدگی کرنی ہے،30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے،عدالت نے مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
احتجاج کیس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع


















