اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وکلا ایکشن کمیٹی نے عدالتی چھٹیوں کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاعدالتی تعطیلات کے بعد علی احمد کرد کی سربراہی میں وکلا تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا،ہائیکورٹ ججز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار خوفناک حد تک تباہ کن اور ججز کا انٹرویو مذاق بن چکا ہے۔
علی احمد کرد نے کہا ساتھیوں کے اصرار پر بادل نخواستہ تحریک کی سربراہی قبول کی اب معاملہ صرف 26اور 27ویں ترامیم تک محدود نہیں رہا،لوگوں کا سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ گیا،عوام کی نظریں اب وکلا پر ہیں،پہلا عوامی جلسہ خیبرپختونخوا میں ہوگا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دعوت پر لندن میں بھی پروگرام کرینگے
وکلا ایکشن کمیٹی کا عدالتی چھٹیوں کے بعد تحریک چلانے کا اعلان



















