کشمیر کابینہ مختصر،نواز شریف نے پارٹی پالیسی واضح کردی


لاہور:( اپنے رپورٹر سے) کشمیر کابینہ مختصر،مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ایم ایل ایز کو وزیر نہ بنانے کافیصلہ،نواز شریف نے پارٹی پالیسی واضح کردی ۔

ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنماﺅں نے پارٹی سربراہ کو مشورہ دیا مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے سے ریاست کشمیر کے خزانے پر مالی بوجھ بڑھتا ہے، دوسری جانب وزرات عظمیٰ کی نشست کےلئے لابنگ شروع کردی گئی،کشمیر میں حکومت سازی کےلئے مختصر کابینہ رکھی جائے گی، سینئر و تجربہ کار رہنماﺅں کو شامل کیا جائے گا ۔