لاہور(اپنے نمائندے سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر واسا لاہور کا مون سون کنٹرول روم 24/7 فعال ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید مون سون کنٹرول روم سے نکاسی آب آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ شہر بھر کے تمام بڑے نالوں کی صورتحال پر چوبیس گھنٹے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ واسا لاہور جدید فلڈ لیول سینسرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔تمام بڑے نالوں میں پانی کی سطح معمول کے مطابق، بہاو¿ مکمل طور پر نارمل ہے۔ تمام ویسٹ واٹر ڈسپوزل سٹیشنوں کی مشینری کی کارکردگی سکاڈا سسٹم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کی جا رہی ہے۔ تمام ویسٹ واٹر ڈسپوزل اسٹیشنز اپنی مکمل استعداد کے ساتھ فعال ہیں تمام ڈسپوزل سٹیشنوں پر پانی کی سطح معمول کے مطابق برقرار ہے۔ واسا لاہور کا ڈرینیج سسٹم آئندہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ مون سون ایمرجنسی ٹیمیں اور مشینری ہر وقت الرٹ، شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔ واسا لاہور کی 24/7 مانیٹرنگ کے باعث نکاسی آب کا نظام مو¿ثر انداز میں جاری ہے۔
واسا لاہور کا مون سون کنٹرول روم 24/7 فعال



















