پاکستان کے خوردنی تیل کا درآمدی بل تعلیمی بجٹ سے بھی متجاوز

کراچی: (بیورورپورٹ) خام تیل کے بعد خوردنی تیل کا درآمدی بل بھی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے خوردنی تیل کی درآمد پر 3 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا، پاکستان پام آئل امپورٹ کرنےوالا دنیا کاچوتھا بڑا ملک بن گیا۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر کامرس کے مطابق پاکستان کا خوردنی تیل کا درآمدی بل تعلیمی بجٹ سے بھی متجاوز ، مقامی سطح پر 37 فیصد افراد زراعت سے وابستہ ہو کر بھی آئل سیڈ کی کاشت نہیں بڑھا پائے۔