دبئی سے لاہور آنےوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،انجن کو نقصان،مسافر محفوظ

لاہور: (وقائع نگار) دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 264دبئی سے لاہور پہنچی ،لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا یا، ایک انجن کو نقصان پہنچا،طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا، تمام مسافر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ۔