اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نیا وائرس،ایبولا کے بڑھتے کیسز،پاکستان نے ائیرپورٹس پر نگرانی سخت کردی۔
عالمی ادارہ صحت نے کانگو اور یوگنڈا میں حالیہ ایبولا وبا کی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا، پاکستان میں ایبولا وائرس کے حوالے سے خطرات انتہائی کم ہیں،وائرس کا موجودہ پھیلاوصرف افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے، افریقہ سے باہر پاکستان سمیت کسی اور ملک میں ایبولا کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا،ترجمان نے کہا وزیر صحت نے وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظرپیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ، عوام کو وباﺅں سے بچانے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
ایبولا کے بڑھتے کیسز،پاکستانی ائیرپورٹس پر نگرانی سخت



















