جوہری ذخائر پر فیصلہ صرف ایران کو کرنا چاہیے، روس

ماسکو ،بیجنگ :(مشرق نیوز)روس نے کہا جوہری ذخائر پرفیصلہ صرف ایران کو کرنا چاہیے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا ایران کا معاملہ صرف ایرانی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتی چینلز کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے، افزودہ یورینیم کے حوالے سے ممکنہ حل پر عمل درآمد میں تہران اور واشنگٹن کی مدد کرنے کےلئے تیار ہیں۔

مزید بر آں چین نے ایک بار پھر ایران امریکہ تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا امن کے فروغ اور جنگ کے خاتمے کےلئے منصفانہ و متوازن ثالثی کا کردار ادا کرنے پر چین پاکستان کی حمایت کرتا ہے، چین، پاکستان کےساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی جلد بحالی کےلئے مثبت کردار ادا کرے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کرینگے، دورے کے دوران چین اور پاکستان کی قیادت دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔