عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پرتوہین عدالت درخواست دائر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی جواب دہندگان ،توہین عدالت کے مرتکب ہونےوالوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، عدالت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کرے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہاجواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دےکر قانون کے مطابق سزا دی جائے،عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے ،حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے عدالتی افسر تعینات یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست بھی کردی گئی۔