ملک بھر میں بارشوں سے 126 افراد جاں بحق ،404 زخمی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر میں بارشوں سے 126 افراد جاں بحق ،404 زخمی ،این ڈی ایم اے نے 26 جون سے یکم اگست تک ہونےوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 55اموات خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئیں،26 بچے شامل ہیں پنجاب 47،سندھ 5 ،بلوچستان میں 8 افراد لقمہ اجل بنے،پنجاب میں بارشوں سے متاثرہ افراد کےلئے 75 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے،24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 ریسکیو آپریشنز کے ذریعے 9 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔