تیل و گیس کے شعبے میں جدید ڈیجیٹل نظام فعال کیا جائے: وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کو تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور پالیسی سفارشات پیش کیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے اوگرا کو تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔