واسا میں او پی ایس داروغوں کی تعیناتی سے سیورمین سٹاف پر موت کے خطرات منڈلانے لگے

لاہور (قمر عباس نقوی) واسا آپریشن ڈائریکٹوریٹس میں 100سے زائد آن پے سکیل اناڑی داروغوں کی تعیناتی، مین ہولز میں مختلف خطرناک گیسز سمیت ہائیڈروجن سلفائیڈ کی موجودگی کی لاعلمی کے باعث سیور مین سٹاف کیلئے مو ت کی سزا ،سیاسی داروغوں کو نوازنے کی پالیسی تجربہ کار سیور مین کی تعیناتی میں بڑی رکاوٹ ذاتی مفادات پرستی کی بے حسی کی بھینٹ۔واسا لاہور میں نکاسی آب کے نظام کو بحال رکھنے کی خاطر مین ہولز کی صفائی کی خاطر سیور مین سٹاف کو تعینات کر رکھا ہے جن کو مختلف ٹیموں کی شکل میں تشکیل دیا گیا ہے ٹیم کی سربراہی دورغہ کی ذمہ ہوتی ہے جو کہ سیور اور اس میں موجود مختلف خطرناک گیسز کی موجودگی میں سیور مین سے کام لینے کا مکمل تجربہ ہونا ضروری ہے، اس ذمہ داری کی ادائیگی تجربہ کار سیور مین کو دی جاتی ہے تاکہ صفائی کانظام بھی بحال کرنے کے ساتھ انسانی جان کی حفاظت بھی کی جا سکے۔ واسا لاہور انتظامیہ کا 100سے 150کے قریب سیاسی ملازمین کو نوازنے کی خاطر تمام تر سروسز رولز کی خلاف ورزی کے ساتھ سیور مین سٹاف کی حق تلفی اور جان کو خطرے میں ڈالنے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے آن پے سکیل یا متعلقہ آپریشن ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ کی جانب سے مسیحی ملازمین کے علاوہ دیگر مسلم ملازمین کو دروغہ کی ذمہ داری دے رکھی ہے جن کا اناڑی ہونے کی وجہ سے سیور نظام کی بحالی میں مسائل سمیت سیور مین ملازمین کی جانو کے ضیاع کے اسباب پیدا کر دیے گئے ہیں۔ ماضی میں سیور لائن میں ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے حادثات سے جانی نقصان سے لگا یا جا سکتا ہے سیور لائن میں مختلف اقسام کی گیسز موجود ہوتی ہیں جس میں امونیا کاربن ڈائی اکسائیڈ میتھین گیس کے علاوہ خطرناک گیس ہائیڈروجن سلفائیڈ سیوریج گیس موجود ہوتی ہے اس گیس کی موجودگی میں سیور مین زیادہ سے زیادہ سیور لائن میں 5منٹ تک رہ سکتا ہے اس سے ذائد وقت میں رہنے سے موت واقع ہو سکتی ہے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (کیمیائی فارمولہ NO2 ) ایک غیر آتش گیر مائع گیس ہے جس کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے (مائع کے طور پر، یہ پیلا ہوتا ہے)۔ اس میں تیز بو ہے اور یہ انتہائی زہریلی اور سنکنار ہے ہمارے شہروں میں پائی جانے والی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کا 1% بجلی، پودوں، مٹی اور پانی سے پیدا ہوتا ہے سیاسی اناڑی دروغوں کے پاس اس گیس کا علم نہ ہونے کی وجہ سے سیور مین کو مین ہول میں مقرر وقت سے زائد رکھنے سے سیور مین کو موت کی سزا دینا ہے ذرائع کے مطابق واسا لاہور میں سیور مین سٹاف کی حق تلفی کے ساتھ جانو کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے جبکہ سیور سٹاف میں تجربہ کار اور گیسز کے حوالہ سے علم رکھنے والے ملازمین موجود ہیں لیکن ان کو لیبر یونینز قائدین کے درباریوں کو دروغہ تعینات کرنے کی بھینٹ چڑا یا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیور مین سٹاف کو دروغہ کی ذمہ داری دیتے ہوئے ملازمین کو بے جرم موت کی سزا سے نجات دلانے کی منصوبہ بندی اختیار کی جائے۔ واسا سیور مین ملازمین کا کہنا تھا کہ اناڑی اور غیر متعلقہ ملازمین کو دروغہ تعینات کرنے سے سیور مین مسیحی ملازمین کی حق تلفی کے ساتھ بغیر کسی جرم کے سیور لائن میں موجود خطرناک گیسز کے حوالہ کرتے ہوئے موت کی سزا دی جارہی ہے۔ داروغہ مسیحی ملازمین کا حق ہے بہت سے سیور مین تجربہ کار ہیں اس سیٹ پر سیور مین کا حق ہے سیاسی ملازمین کے آن پے سکیل دروغہ کے احکامات کو ختم کیا جائے اور مسیحی ملازمین کو دروغہ تعینات کیا جائے ساتھ ہی سالہاسال سے اپ گریڈیشن سیاست کی نذر ہے ہمارا حق دیا جائے آپریٹرز یا دیگر کیڈرز کے ملازمین سے ان کے کیڈرز اور شعبہ کے مطابق کام لیا جائے۔