مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج ،گن مین شہید ،فورسز کی کارروائی،6دہشتگرد ہلاک


کوئٹہ،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج ،گن مین شہید ،ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت2افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او کے مطابق سیشن جج و ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آ رہے تھے،دہشتگردوں نے گولیاں برسادیں،زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، دہشت گردوں کو ہر قیمت پر انجام تک پہنچائیں گے،قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائےگا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک ،متعدد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں سہولت کار سمیت مرد و خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں،موثر کاروائی میں دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ ،بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔