غزہ:(مشرق نیوز)حماس سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے غزہ کے زخم بھرنا اور قومی اتحاد ترجیح ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے جامع خطاب میں حماس سربراہ خلیل الحیہ نے کہافلسطین میں امن اور استحکام کے بغیر پورے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،جنگ بندی کے باوجود غزہ کے عوام کا تحفظ نہیں کیا جاتا تو انصاف کے تمام عالمی معیار اپنی حیثیت کھو دیتے ہیں،عوام کی مشکلات، تکالیف اور مصائب کا خاتمہ کرنے کیلئے حماس ہر ممکن راستہ اختیار کرے گی ۔
خلیل الحیہ نے کہا اسرائیلی حملوں کا مکمل خاتمہ ترجیح ،غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کےلئے ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،سب کی طرف دوستی و تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ،فلسطینی سیاسی جماعتیں ،تمام قومی قوتیں اتحاد میں شامل ہوجائیںکیونکہ قومی اتحاد ہی فلسطینی عوام کی طاقت ہے۔
حماس سربراہ نے کہاخونریزی روکنے ،جنگ بندی کےلئے مسلسل کوششیں کرنے والے مصر، قطر اور ترکیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں،جنگ بندی مذاکرات کی سرپرستی کرنے والے ممالک اسرائیل پر حقیقی دباو ڈالیں تاکہ طے شدہ نکات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
غزہ کے زخم بھرنا اور قومی اتحاد ترجیح ہیں،سربراہ حماس خلیل الحیہ



















