امریکہ، ایران مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا، سعودی میڈیا

ریاض (مشرق نیوز) سعودی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا۔ العربیہ کی رپورٹ مطابق مذاکرات کا یہ دور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی تکمیل کے بعد شروع کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں، ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی جوہری پروگرام سمیت متعدد اہم امور زیر غور آئیں گے۔ العربیہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بلاواسطہ مذاکرات ہوئے تھے جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعمیری قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوحہ مذاکرات کے بعد ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات میں اس کے منجمد اثاثوں میں سے چند ارب ڈالر بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے تاہم امریکہ نے ایرانی دعووں کی تردید کی تھی۔