کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسندفورتھ شیڈول میں شامل


مظفر آباد،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسندوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ اجلاس میں شرپسندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، شرپسندوں کو آزادجموں و کشمیر اینٹی ٹیررازم ایکٹ2014 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیاگیا ،کالعدم کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز، راجہ امجد، انجم زمان ،راجہ شعیب ودیگر شامل ہیں۔

ادھر وفاقی وزیرامورکشمیرامیرمقام نے کہا انتشاری کمیٹی کشمیرکازکونقصان پہنچانا چاہتی ہے،ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،ترقی کا سفرجاری رکھےں گے،عوام سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے۔