بیروت:(مشرق نیوز)حزب اللہ نے کہا ہے عظیم فتح پر ایرانی عوام، مزاحمتی قوتیں اور آزادی کے خواہاں ممالک مبارکباد کے مستحق ہیں۔
سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا ایران کی کامیابی خطے میں استقامت ،مزاحمت کی اہم مثال ہے، لبنان ،اسرائیل کے درمیان کوئی بھی مذاکرات صرف باہمی سکیورٹی امور تک محدود رہنے چاہئیں،حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں ہوگی۔
نعیم قاسم نے کہا اسلحہ، قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی اور اقتصادی معاملات لبنان کے اندرونی مسائل ہیں،اندرونی معاملات کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔
ایران کی عظیم فتح استقامت ، مزاحمت کی اہم مثال ہے،حزب اللہ


















