کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی پورٹ کی عالمی درجہ بندی میں 30درجے ترقی،69ویں نمبر پر جگہ بنا لی ،سی پی پی آئی سکور 30.0 سے بڑھ کر 45.7 ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق غیر معمولی پیش رفت آپریشنل عمدگی کےلئے کے پی ٹی عزم اور ٹیم کی انتھک محنت کا مظہر ہے،اگلا ہدف عالمی درجہ بندی میں مزید بہتری لاتے ہوئے سال 2027 تک کراچی پورٹ کو ٹاپ 50 بندرگاہوں میں شامل کرنا ہے۔
واضح رہے کراچی پورٹ کی سرگرمیوں میں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا اور 2000جہازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔
کراچی پورٹ کی عالمی درجہ بندی میں 30درجے ترقی،69ویں نمبر پر جگہ بنا لی


















