اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائیگی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران بھی ایران ، امریکہ جنگ کے باوجود بھی مہنگائی کی اوسط شرح تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع ہےجو کہ موجودہ مالی سال کے تخمینہ 7.5 فیصد سے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ کی کشمکش ہے۔ وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائیگی۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہوتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائیگی: وزیر خزانہ اورنگزیب



















