صدر ٹرمپ ایران پالیسی پرمحتاط رہیں،سابق مشیرمائیک فلین کامشورہ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ) ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے مشیر رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مائیک فلین نے ایران پالیسی پر صدر کو محتاط رہنے کا مشورہ دےدیا۔

اپنے بیان میں مائیک فلین نے کہا صدر ٹرمپ سی آئی اے کی ہر بات پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ خارجہ پالیسی کے پیچیدہ جال میں پھنسایا جا رہا ہے،امریکہ سنگین و پیچیدہ جنگی صورتحال میں داخل ہو چکا ،ایران پر فوجی ماہرین کی آرا کو زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔

سابق مشیر نے کہامذاکرات کاروں کی باتوں پر بھی اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے ،تمام فیصلے زمینی حقائق اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں،امریکہ کو مزید جنگوں میں الجھنے کی بجائے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے