سیاحوں کی گاڑی میں خوفناک آتشزدگی، ایک خاندان کے10افراد جاں بحق


مری:(مشرق نیوز)سیاحوں کی گاڑی میں خوفناک آتشزدگی،بچوں سمیت ایک خاندان کے10افراد جاں بحق،13زخمی ہوگئے۔

ملتان سے تعلق رکھنے والی سیاح فیملی مختلف گاڑیوں میں مری جارہی تھی متاثرہ ہائی ایس وین میں 13 مرد و خواتین کےساتھ 10 بچے سوار تھے،گاڑی اوورسپیڈ ہونے کے باعث سائڈدیوار سے جا ٹکرائی،انجن میں آگ بھڑک اٹھی،دروازہ لاک ہوگیا،متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پرپہنچی ،زخمیوں ولاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ،ڈپٹی کمشنر مری نے کہا حادثہ اوور سپیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا،تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔