اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے پاک چین دوستی کی داستانیں آنے والی نسلوں کو سنائیں گے،دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں سے استوار،وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے گئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب ”پاک چین ثقافتی شام“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات دانیال چودھری، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل، چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شی یوآن کیانگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی،عطا تارڑ نے کہا پاک چین دوستی کارشتہ نسل در نسل منتقل اور دلوں کے بہت قریب ہے، کبھی ٹوٹ نہیں سکتا،ثقافتی تقریب میں بچوں کی بہترین پرفارمنس دیکھ کر خوشی ہوئی،وفاقی سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ای پی ونگ ،پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، قبل ازیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل ،چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن شی یوآن کیانگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
پاک چین دوستی کی داستانیں آنے والی نسلوں کو سنائیں گے،عطاءتارڑ



















