لاہور (سپیشل رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماڈل ٹاﺅن میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات کر کے عیادت کی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی ہمراہ تھے، ملاقات میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،سید مرتضی محمود، سید عثمان محمود، سید علی محمود، عطا گیلانی، خان ذکا اشرف اور عبدالقادر شاہین نے شرکت کی،بلاول بھٹو زرداری نے کہا امریکہ ایران تنازع کے خطے پر منفی اثرات مرتب ،معیشت و توانائی دبا ﺅمیں ہے، عالمی برادری کے مفاد میں ہے تنازع جتنا جلدی ممکن ہو حل ہونا چاہیے،پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
دنیا امریکہ ایران تنازع جلد حل کرائے،بلاول بھٹو زرداری



















