بیجنگ (مشرق نیوز) روس ،چین میں متعدد معاہدے،دونوں ممالک نے سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا،روس ،چین کے درمیان جامع سٹریٹجک تعاون کے مشترکہ اعلامیے اورمفاہمت کی 20 یادداشتوں پردستخط کیے گئے،توانائی کے اہم معاہدے پر بھی اتفاق ہوا،چینی صدر ، پیوٹن نے ملاقات میں توانائی منصوبوں سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،مشترکہ اعلامیے میں کہاگیامشرق وسطیٰ میں مکمل اورفوری جنگ بندی کی ضرورت ،پائیدارامن کیلئے یوکرین بحران کی بنیادی وجوہات کو حل کرناضروری ہے،روس ،چین کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مضبوط بنائیں گے،مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا جائےگا،پیوٹن نے کہاروس ،چین آزاد خارجہ پالیسی پرکاربند ،دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر استحکام پیدا کرنے میں اہم کرداراداکررہے ہیں،چین کوتوانائی کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے روس مکمل طور پر تیار ہے،چینی صدرشی جن پنگ نے کہا روس ،چین ایک دوسرے کی سٹریٹجک حمایت کو مزید مضبوط بنائیں گے ،مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ٹیکنالوجی شعبوں میں تعاون کو تیز کیا جائے گا،خطے میں لڑائی کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ،موجودہ بحران کے حل کیلئے مذاکرات انتہائی اہم ہیں،دنیا ایک بار پھر جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے،روس ،چین کو یکطرفہ غنڈہ گردی اور تاریخ کوپلٹانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرنی چاہئے۔
روس ،چین میں متعدد معاہدے، سٹرٹیجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق



















