مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم،متعدد اضلاع کیلئے ترقیاتی منصوبے منظور

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے دوسرے روزبھی اجلاس ،کمشنر ز نے ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں پر رپورٹ پیش کی،وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں مین ہول ڈھکن کے نیچے سیفٹی نیٹ لگانے کا حکم دے دیا۔

پولیسٹرسٹریپ سے بنے ہوئے سیفٹی نیٹ کو مین ہول،گٹراورڈرینج پرفکس کیا جائےگا،گوجرانوالہ میں سیفٹی نیٹ کاپائلٹ پراجیکٹ 30ہزار مین ہول پر پولیسٹر نیٹ لگائے جائیں گے،سڑکوں کے اطراف میں خوبصورتی کیلئے دکانوں پر یکساں رنگ کرانے ،عوام کی سہولت کے پیش نظر روڈ کے پراجیکٹ ترجیحاً جلد مکمل کرنے ،ہر روڈ پر یکساں طرز اورڈیزائن کے سائن بورڈ لگانے،کانوںکے شٹر گیٹ پر ایک جیسا کلر یقینی بنانے،گجرخان کے علاقے دولتانہ مین بازار کے اوپن ڈرین بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

ٹیکسلا کے مین بازار کو ہیریٹج سٹریٹ میں تبدیل کردیا جائےگا،گوجرانوالہ ڈویژن میں روڈز، پارکس، فلاور مارکیٹ اورچڑیاگھر سمیت 31منصوبے زیر تکمیل ہیں،نواب چوک تا کراون سینما،پسرور روڈ تا فیروزوالا روڈ،اسلم بٹ روڈ تا حافظ آباد روڈ پر ٹف ٹائل لگائی جائیں گی،گوجرانوالہ میں پاسپورٹ روڈ،فیروز والا روڈ،سول ہسپتال روڈ سمیت 9مصروف مقامات پر ٹریفک سگنل لگائے جائیں گے،نوشہرہ روڈ اورایمن آباد روڈپرسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

وزیر آباد میں بائی پاس روڈ کلاسکہ اورجی ٹی روڈ تا پیپ ناکی گاوں سڑکیں بنیں گی،کامونکی ایدھی روڈ مین جی ٹی روڈ تا ریلوے روڈ منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ،ساروکی ایمن آباد،کامونکی اورنوشہرہ ورکاں میں فیملی پارک بنیں گے،نوشہرہ ورکا ں میں ماٹو بھیکی نہر جاگنگ ٹریک بنایا جائےگا،نوشہرہ ورکاں میں بس سٹینڈکی تزین آرائش اورتعمیر ومرمت ہوگی،گجرات میں 9ایکڑ پر نواز شریف پارک کی تعمیر و بحالی ،منڈی بہاوالدین میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے 5منصوبوں،جہلم میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے 4،4 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اوپن جم پیڈل ٹینس، جاگنگ ٹریک سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر کریم مال سے جامع مسجد روڈ تک سٹیٹ آف دی آرٹ سروس روڈ بنے گی،سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ کے اطراف میں سروس روڈ پر بنچ نصب ہوں گے اورپودے بھی لگائے جائیں گے،راولپنڈی میں بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹس کی3 ماہ میں تکمیل کا حکم دیا،ہائی کورٹ تا شیل پٹرول پمپ بوستان خان روڈ بنے گی،اڈیالہ وچکری روڈ کے زیر تکمیل بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی پیش رفت کا ھی جائزہ لیاگیا۔