اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عملدرآمد کیا گیا ؟، تمام صوبوں سے پیشرفت رپورٹ طلب ، 4 مئی تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی،رپورٹس براہ راست اپیکس کمیٹی سیکرٹریٹ کو بھجوانے کے احکامات دے دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق تاخیر یا ناقص رپورٹنگ پر متعلقہ ذمہ داروں کےخلاف ایکشن کےلئے کمیٹی کو سفارشات بھجوائے جانے کا امکان ہے،حساس نوعیت کے ایکشن پوائنٹس پر بھی تفصیلی رپورٹس طلب کرلی گئیں،ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جامع جائزہ لینے کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرکے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عملدرآمد کیا گیا ؟،تمام صوبوں سے پیشرفت رپورٹ طلب


















