سٹاک مارکیٹ میں مندی ، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

کراچی: (بیورورپورٹ) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی ،انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کےساتھ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچاتاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی ،اختتام پر انڈیکس 2 ہزار 588 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار کی سطح پر بند ہوا۔