پنجاب میں6فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے


لاہور:(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے6فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے، مختصرترین مدت میں 2 کروڑ 10لاکھ مریضوں کو فیلڈہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے علاج و طبی سہولتیں مہیا ، 30ہزار سے زائد مریضوں کوگھر بیٹھے انسولین، ہیپاٹائٹس ،ٹی بی کی مفت ادویات فراہم کی گئیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1217مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے عمل کو مکمل کیا گیا، مریم نواز نے شعبہ ہیلتھ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔

مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نادیہ ثاقب نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکلینک آن ویل پر ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج ،70لاکھ الٹراساﺅنڈ ،12لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، فیلڈ ہسپتال پر 28لاکھ مریضوں کی آمد ہوئی ،448468 لیب ٹیسٹ ،170772 ایکسرے ،الٹراساﺅنڈ کیے گئے، ذیابیطس کے 2242مریضوں کو گھر بیٹھے 2، 2ماہ کی انسولین فراہم کی جارہی ہیں،ہیپاٹائٹس کے 14286 اور تپ دق کے 13864 مریضوں کو 2، 2ماہ کی میڈیسن ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا فیز ون میں 1026 بنیادی مراکز صحت ،191 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کرکے شاندار ہسپتال میں بدل دیا گیا،فیز ٹو میں 433 بنیادی مراکز صحت اور 81 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ بھی مکمل ہونے سے عالی شان کلینک میں تبدیل ہوگئے، فیز تھری میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے پنجاب بھر میں 6 کروڑ30لاکھ افراد کی رجسٹریشن کر لی، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرنے 80لاکھ گھرانہ ،ایک کروڑ گھروں کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ،پنجاب میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جی ایس آئی ٹیم نے 58571 ایریا میپنگ مکمل کر لی،4ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں امراض دل کے مراکز /کیتھ لیب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، جہلم، جھنگ، میانوالی ،وہاڑی کے ضلعی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے1628 پروسیجر مکمل ،4ضلعی ہسپتالوں میں 1055 انجیوگرافی،559 انجیو پلاسٹی،12 پرائمری پی سی آئی اور 2 کو عارضی پیس میکر لگائے گئے۔

وزیراعلیٰ نے ضلعی ہسپتالوں میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم ،نرسنگ ڈگری کےلئے سرکاری ہسپتالوں میں نشستیں بڑھانے کےلئے اقدامات اورمراکز صحت کی ری ویمپنگ رواں سال مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔