لاہور (قاضی ندیم اقبال) محکمہ اوقاف پنجاب کی کامیاب حکمت عملی اور موثر نگرانی کے ثمرات۔گذشتہ سال 2025 کی نسبت رواں برس دربار حضرت بی بی پاکدامن کے زریں کیش کی مدمیں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری۔فنانس ڈائریکٹوریٹ اوقاف کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں گذشتہ برس 23 جنوری 2025 سے 20 اپریل 2025 تک وصول ہونے والے زریں کیش کا رواں سال 22جنوری2026سے 12اپریل2026 تک تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ 81 روزہ آمدن کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ سیکرٹری آفس کی وساطت سے رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی۔ ”Darbar Bibi Pak Daman (RA), Zari/Daily“ کے عنوان سے مرتب کردہ چھ صفحات پر مبنی رپورٹ کی کاپی ”مشرق“ نے حاصل کر لی۔ڈائریکٹوریٹ آف فنانس اوقاف کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ 6نکات پر مشتمل ہے جس میں دربار کا نام، موجودہ سال کی تاریخ، زریں کیش سے حاصل ہونے والی آمدن ، گذشتہ سال کی تاریخ، اس دن حاصل ہونے والی رقم اور اضافہ کی شرح شامل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس 22جنوری 2026کو زرین کیش سے 75ہزار200 روپے حاصل ہوئے جو گذشتہ برس 23جنوری 2025 کو حاصل ہونے والے 14ہزار820 کے مقابلے میں 407.00 فی صد زائد آمدن تھی۔ 23جنوری2026 کو حاصل ہونے والی رقم 47ہزار720 روپے کیہ نسبت 24جنوری 2025 کو حاصل ہونے والی رقم 17ہزار091روپے کی نسبت 179.00 فی صد زائد تھی ، 24جنوری 2026 کو زریں کیس سے ہونے والی آمدن 35ہزار440 روپے کی نسبت 25جنوری2025 کو ہونے والی 15ہزار490 روپے کی نسبت 128.00 فی صد زائد آمدن تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں برس26جنوری 2026 کو 165 فی صد زائد، 27جنوری 2026کو 101 فی صد زائدآمدن حاصل ہوئی۔ فنانس ڈائریکٹوریٹ اوقاف کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں رمضان 2026 کو خصوصی طور پر فوکس کرتے ہوئے اس کا تقابلی جائزہ رمضان2025 سے کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ گذشتہ برس 2025 کی نسبت رواں برس ماہ رمضان2026میں زریں کیش میں آمدن کی شرح میں کم سے کم اضافہ22.69 اور زیادہ سے زیادہ اضافہ 197.22 فیصد رہا ہے۔
محکمہ اوقاف کی کامیاب حکمت عملی، دربار حضرت بی بی پاکدامن کے زریں کیش کی مدمیں مسلسل اضافہ


















