لاہور:(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے نظام انصاف تعفن زدہ لاش ،مرضی کی ترامیم نے آئین کاحلیہ بگاڑ دیا۔
منصورہ میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور بار، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ملک آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا،مرضی کی ترامیم سے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ، عدلیہ ہی نہیں انصاف کاپورا نظام تباہ،امیرانصاف خرید لیتا ،غریب ساری زندگی عدالتوں کے دھکے کھاتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا وکلا برادری آئین کی بحالی کے مشن کو لیکر اٹھیں، عدلیہ کی آزادی ،آئین کی بحالی جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک کا بنیادی نقطہ ہے،اقتدار پر مافیاز نے قبضہ کرلیا ، احتساب کا کوئی نظام نہیں،عوام کی تائید کے بغیر کوئی حکومت مشکل حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتی، موٹر سائیکل سوار مزدوروں ،طالب علموں سے روزانہ پٹرولیم لیوی کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
نظام انصاف تعفن زدہ لاش ،مرضی کی ترامیم نے آئین کاحلیہ بگاڑ دیا،نعیم الرحمن


















