اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بیرون ملک سے آنے والی فون کالز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا،ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق بیرون ملک سے آنےوالی کالز کی ریگولیشن کا مقصد حکومتی آمدن،سکیورٹی اور شفافیت کو بہتر بنانا ہے، بیرون ممالک سے کالز لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل ایل ڈی آئی کے ذریعے کی جاتی ہیں،کالز کو ریگولیٹ کرنے کےلئے پی ٹی اے کو پالیسی ڈائریکشن دےدی، بیرون ملک سے کالز پر ریگولیشن کےلئے متعلقہ کمپنیوں اور اداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد بیرون ممالک سے آنےوالی کالز کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری اتھارٹی دے گی۔
ذرائع کے مطابق ریگولیشن سے کالز کے نظام میں چیک اینڈ بیلنس، ریونیو اور سکیورٹی کا نظام موثر ہوگا، پی ٹی اے کی بیرون ملک سے کالز کے نظام پر نگرانی کرنے کی تیاری جاری ہے، پی ٹی اے انٹرنیشنل ٹیلی کام ٹریفک پر کنٹرول سخت کرےگی، انٹرنیشنل کالز کی ریگولیشن سے مقامی آپریٹرز اور ایل ڈی آئی کمپنیوں کا کردار بڑھے گا۔
بیرون ملک سے آنے والی فون کالز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ


















