پاکستان میں بھی سپر فلو کہلائے جانےوالے انفلوئنزا کی موجودگی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی ،برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50فیصد زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں تاہم پھیلا ﺅمعمول سے پہلے شروع ہو گیا،سپر فلو سے بچوں ،بزرگوں میں متاثرین کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں20فیصد نمونوں میں وائرس کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ سب کلاڈ K کی موجودگی پائی گئی،طبی ماہر ڈاکٹر رانا جواد اصغر نے کہا سپر فلو وائرس کی علامات بھی دیگر انفلوئنزا کی طرح ہی ہوتیں یعنی سر میں درد، نزلہ، بخار شامل ہیں،بچوں ،بڑی عمر کے افراد کو احتیاطی ویکسین لگوائی جائیں۔