حکومت ویکسین نہ خریدے تو مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے، مصطفی کمال

کراچی:(بیورورپورٹ)وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے حکومت ویکسین نہ خریدے تو مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفی کمال نے کہا پاکستان میں ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی ،ہر سال گزرنے کےساتھ فارن فنڈنگ کم ہو جائے گی،ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے ،آبادی تیزی سے بڑھ رہی ،2030 میں انڈونیشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔