اسلام آباد/ لاہور (بیورو رپورٹ+ اپنے رپورٹر سے) پولیو کے خاتمے کیلئے رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کل ( پیر ) 15دسمبر سے ملک بھر میں شروع ہوگی جس کی تیاریوں مکمل کر لی گئیں،21دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4کروڑ 55لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔شدید ترین موسمی حالات کے باوجود اس حوالے سے 4لاکھ سے زائد پولیو فرنٹ لائن ورکرز پورے ملک میں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام پاکستان ضیاءالرحمان کا کہنا ہے کہ اس سال سب سے زیادہ توجہ جنوبی خیبر پختونخوا اور کراچی پر دی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ میں ایک کروڑ 6لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، خیبر پختونخوا میں 72لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 26لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں 4لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 28ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 7لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام نے کہا کہ والدین، پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔ پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔
رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم پیرسے ملک بھر میں شروع ہوگی


















