لاہور ( اپنے رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی تکمیل میں اہم سنگ میل عبور ہو گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کے کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ہیلتھ ویژن سائنسز میں ڈاکٹر مقبول احمد آئی بنک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر آئی بنک کی اہمیت کے عنوان پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقادبھی کیا گیا۔اس منصوبے کو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد معین کی مشترکہ کوششوں سے حقیقت کا روپ دیا گیا ہے۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اس منصوبے میں ہر پہلو سے مکمل سہولت فراہم کی۔ ڈاکٹر مقبول احمد آئی بنک ایک شاندار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سابق گریجویٹ اور امریکہ میں مقیم ڈاکٹر مقبول احمد نے آئی بینک کے قیام کیلئے انفراسٹرکچر کی ترقی، آلات، فرنیچر، آئی ٹی آلات، گاڑی اور طبی ڈائریکٹر کی تربیت کیلئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی معاونت فراہم کی ہے۔ یہ آئی بینک ملک میں قرنیہ کی مقامی طور پر بازیافت، پروسیسنگ، ذخیرہ کاری اور تقسیم کا ایک منظم نظام قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ایک اندازے کے مطابق صرف میو ہسپتال سے ہی منظم کوششوں کے ذریعے سالانہ 300 سے 500 قرنیے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پی ہوٹا کی جانب سے لگائے گئے آگاہی سٹال کا دورہ بھی کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آگاہی سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہیہ جدید ترین آئی بینک صوبے میں قانونی انسانی اعضاءکی پیوند کاری اور خاص طور پر قرنیہ کی پیوند کاری کو فروغ دینے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔میوہسپتال لاہورمیں آئی بنک کا آغازچھوٹے سے کورنئیل بنک کے ساتھ 2004میں ہواتھا جو صرف امریکہ اور سری لنکا سے قرنیے محفوظ کرسکتا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی2018سے اب تک 437کورنیئل ٹرانپلانٹس کر چکاہے۔ پاکستان میں پہلے عوام کیلئے کورنیہ کی سٹورنگ، پراسیسنگ اور ریٹریونگ کیلئے کوئی نظام نہیں تھا۔حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں محفوظ،ایتھیکل اور لیگل آرگن ٹرانسپلانٹیشن کا آغازکیا۔مقبول احمد آئی بنک اس مقصدکو حاصل کرنے کیلئے سنگ میل ٹابت ہوگا۔اس منصوبے کی تکمیل ڈاکٹرمقبول احمد اور ایوراسائٹ آئی بنک کے درمیان ایک معاہدے کے تحت یقینی بنائی گئی ہے۔اولڈ کیمکولین ڈاکٹرمقبول احمد کے اس پراجیکٹ کیلئے ساڑھے 7کروڑروپے کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر مشکور ہیں۔تکنیکی معاونت،سٹاف کی تربیت،آئی بنک ڈیزائن اور بین الاقوامی سٹینڈرزکو یقینی بنانے کیلئے ایورسائٹ آئی بنک کے بھی مشکورہیں۔اس آئی بنک سے موصول ہونے والے کورنیاز کی ٹرانسپلانٹیشن پی ہوٹا کے منظورشدہ سرجنز کے ذریعے کالج آف آفتھلمولوجی میں ہی کئے جائیں گے۔حکومت پنجاب آنکھوں کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ کورنیہ ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت پنجاب کی عوام کو بالکل مفت کونئیل ٹرانسپلانٹیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں پیڈریاٹرک آفتھلمولوجی ڈیپارٹمنٹس کا دائرہ کار بھی بڑھا رہی ہے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اس موقع پر کہا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو اس اہم منصوبے کی میزبانی اور اسے سہولت فراہم کرنے پر فخر ہے۔ڈاکٹر مقبول احمد جو کہ ہمارے ایک سابق طالب علم ہیں کی یہ عطیہ ایک عظیم مثال ہے۔ یہ آئی بینک معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔پرنسپل COAVSپروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی آمدپر شکریہ اداکرتے ہیں۔ اس کارخیرمیں حصہ لینے والے تمام مخیرحضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوبائی کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے اس موقع پر کہا ہے کہ قرنیہ کی پیوند کاری ایک نازک عمل ہے اور مقامی طور پر حاصل کردہ قرنیوں کی پروسیسنگ اور ذخیرہ کاری کیلئے ایک اعلیٰ معیار کے آئی بینک کی اشد ضرورت تھی۔ ڈاکٹر مقبول احمد آئی بینک کی مدد سے ہم نہ صرف انسٹی ٹیوٹ آف آفتھلمولوجی میں پیوند کاری کیلئے قرنیے فراہم کر سکیں گے بلکہ مستقبل میں پنجاب کے دیگر اداروں کو بھی قرنیے فراہم کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل گیسٹس پروفیسر شہزاد میاں (چیئرمین آفتھلمولوجی، کیلوگ آئی سینٹر، مشی گن، USA) اور مسٹر کولن راس (وائس پریزیڈنٹ، ایورسائٹ آئی بینک، مشی گن، USA) نے بھی آئی بینکنگ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سرکاری ہسپتالوں میں پیڈریاٹرک آفتھلمولوجی ڈیپارٹمنٹس کا دائرہ بڑھا رہے ہیں : سلمان رفیق


















