لاہور:(ایجویشن رپورٹر)پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا 22 دسمبر سے آغاز، محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی، تمام سرکاری وپرائیویٹ سکول 11 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
دوسری جانب پنجاب ایگزامینیشن کمیشن برائے ٹیکسٹ بک اور کرکولم اتھارٹی نے 8ویں جماعت کا بھی سمارٹ نصاب جاری کر دیا، نئے منصوبے کے تحت تمام اہم مضامین سے اضافی مواد حذف کر دیا گیا ۔
انگریزی میں 4یونٹس (2، 3، 8اور 9) ، اردو کی کتاب میں سے 6ابواب ہٹا دیئے گئے ، ریاضی ،جنرل سائنس کے کئی مکمل موضوعات ،مشقیں بھی حذف کر دی گئیں تاکہ طلبہ کے مجموعی بوجھ کو کم کیا جا سکے،ہرمضمون کے امتحان میں100نمبر ہوں گے ،40نمبر MCQsاور60 نمبر طویل سوالات کےلئے ہوں گے،ڈھانچہ مڈ ،فائنل ٹرم دونوں امتحانات پرلاگو ہوگا۔
پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا 22دسمبر سے آغاز


















