کراچی (بیورو رپورٹ) سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ویمن نے انمول عرف پنکی کےخلاف منشیات برآمدگی ، قتل کیسز کی رپورٹ مختلف عدالتوں میں پیش کر دی،رپورٹ کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کرنا عوام کےلئے خطرہ ہے، ملزمہ ہائی پروفائل ہے جس کی وجہ سے فزیکلی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا،ملزموں کی ویڈیو لنک پر پیشی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے ستمبر 2025 میں ہدایات دی تھیں، سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر گائیڈ لائنز دے رکھی ہیں،رپورٹ کے مطابق آئندہ سماعت پرعوام کے تحفظ کے پیش نظر پنکی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کی اجازت دی جائے،دریں اثناءانمول عرف پنکی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ویمن جیل کی سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ یکم جون کو عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں درخواست کیوں دی،عدالت نے استفسار کیا ٹرائل شروع نہیں ہوا اور درخواست کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ۔
انمول پنکی ہائی پروفائل ملزمہ،سٹی کورٹ میں پیشی عوام کےلئے خطرہ ، رپورٹ عدالت میں جمع



















