بھارت کو ایک اورہزیمت،برکس وزرائے خارجہ اجلاس اعلامیے کے بغیر ختم


نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور بڑی ہزیمت ،برکس وزرائے خارجہ کا 2روزہ اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم ہوگیا، بھارت میزبان ہونے کے باوجود رکن ممالک کو مشترکہ اعلامیہ پر متفق نہ کرسکا۔

میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر رکن ممالک میں اختلافات ختم نہ ہوسکے،بھارت کو مجبور ی میں صدارتی اعلامیہ جاری کرنا پڑا۔