قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین گتھم گتھا، ایک دوسرے کو گالیاں


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین گتھم گتھا، ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں۔

اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے روکنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ،دونوں میں شدید تلخی کلامی، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی،اراکین نے بیچ بچاﺅ کرایا،پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اور اقبال آفریدی کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوئی، پی ٹی آئی اراکین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں۔