اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم اجلاس میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا قطر سے ایل این جی کی فراہمی بحال ہو گئی، جہاز آج پورٹ قاسم پہنچ جائےگا، ایل این جی جہاز لانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے، جہاز کیلئے قطر،ایران اورامریکہ کے اعلیٰ حکام نے بھی کوششیں کی، وزیرپٹرولیم نے ملک میں پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ لیوی کو قرار دیتے ہوئے کہابجٹ میں آئی ایم ایف سے طے ہوا تھا، پٹرول پر لیوی 80 روپے فی لٹرچارج کریں گے لیکن مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث حالات بدل گئے، آئی ایم ایف قسط کی منظوری کیلئے لیوی بڑھانا پڑی ، آئی ایم ایف ہدف کے مطابق ڈیزل،پٹرول پر لیوی 160روپے تک لے جانا ہے، موجودہ بحران سے نکلنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرینگے۔
آئی ایم ایف ہدف کے مطابق ڈیزل ،پٹرول پر لیوی 160روپے تک لے جانا ہے:علی پرویز ملک



















