جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج، مظاہرے


لاہور: (وقائع نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرمہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج،مظاہرے کیے گئے،عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، عام آدمی کےلئے روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ،حکومت ہوش کے ناخن لے، پٹرولیم مصنوعات ،بجلی سستی،کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔