آپریشن غضب للحق،جارحیت کابھرپور جواب،افغان طالبان کی چوکیاں ،گاڑیاں تباہ


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)آپریشن غضب للحق،جارحیت کابھرپور جواب،پاک فوج نے افغان طالبان کی چوکیاں ،گاڑیاں تباہ کردیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیاگیا، پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان ،فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنا رہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔