گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیرپہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دےدی


لاہور:( کامرس رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں 18فیصد اضافے اورملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا حکومت ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دینے میں ناکام ،بڑھتے اخراجات کے باعث گاڑیاں چلانا مشکل ہو گیا،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کریں گے،حکومتی پالیسیوں سے ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید متاثر ہے،سپلائی چین کو بچانے کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں،ٹیکسز واپس نہ لیے تو پہیہ جام کریں گے ،ٹول ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس فوری واپس لیے جائیں۔