وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد، ریاض (مشرق نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کا اظہار اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فریقین سے تحمل اور ثالثی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے وقت دینے پر زور دیا۔