کراچی:(بیورورپورٹ)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے مالی سال 2022 سے بیرونی قرض نہیں بڑھا،معاشی نمو کا سلسلہ جاری رہے گا،حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں ،کاروباری طبقے کی کوششوں سے معاشی صورت حال میں بہتری آئی ،پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی توقع ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہانئے مالی سال میں معاشی نمو کا سلسلہ جاری رہے گا ،مشرق وسطی صورتحال کے باعث مہنگائی توقعات سے کچھ زیادہ رہی،11ماہ میں کرنٹ اکاونٹ سر پلس رہا ،بارہویں ماہ کے اعداد و شمار جمع کیے جا رہے ہیں، کرنٹ اکاونٹ کھاتہ صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہے گا،زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 18.4ارب ڈالرز تک جاپہنچے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہاشارٹ ٹرم کمرشل قرض کو ملٹی لیٹرل لانگ ٹرم میں منتقل کیا گیا،یورو بانڈ بہتر شرائط پر جاری کیا جائے گا اور بیرونی قرض پر سود بھی کم ہو گا، پاکستان کمرشل کی بجائے طویل مدت کا قرض لے رہا ہے، 200ڈالرز سے زائد کی ترسیلات پر بینک تمام اخراجات برداشت کریں گے،سونی دھرتی کی جگہ بہتر نئی سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے، انعامات بھی شامل ہوں گے۔
2022 سے بیرونی قرض نہیں بڑھا،معاشی نمو کا سلسلہ جاری رہے گا، سٹیٹ بینک


















