تجارتی خسارہ 39.5 ارب ڈالر کی تشویشناک سطح پر جاپہنچا،ایس ایم تنویر


لاہور: (کامرس رپورٹر)رہنما یونائیٹڈ بزنس گروپ و معروف صنعتکار ایس ایم تنویر نے کہا ہے ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 39.5 ارب ڈالر کی تشویشناک سطح پرجا پہنچا،ملکی درآمدات میں 8 فیصد اضافہ ،برآمدات میں 6 فیصد کمی نہایت تشویشناک ہے، قرض یا ترسیلات زر کے سہارے معاشی خودمختاری حاصل نہیں کی جا سکتی۔

ایس ایم تنویر نے کہامعیشت کی پائیدار بحالی صرف برآمدات میں اضافے سے ہی ممکن ،توانائی کی بلند لاگت پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں غیر مسابقتی بنا رہی ہے، حکومت علاقائی ممالک کے برابر مسابقتی بجلی ٹیرف نافذ کرے تاکہ برآمدی شعبہ عالمی منڈی میں موثر انداز میں مقابلہ کر سکے،حد سے زیادہ شرح سود نے صنعتی و معاشی ترقی کا عمل تقریباً روک دیا ،صنعت کار قرض لینے کے متحمل نہیں رہے۔